Read more


چالیس چراغ عشق


1۔ محبت ہی زندگی کا جوہر اور مقصد ہے یہ ہر کسی پر وار کرتی ہے، ان پر بھی جو محبت سے گریزاں ہوتے ہیں۔
2۔ جب آپ سچ بولتے ہیں تو لوگ آپ سے نفرت کرنے لگتے ہیں۔ آپ جتنا محبت کے بارے بات کریں گے لوگ اتنی ہی آپ سے نفرت کریں گے۔
3۔ سچائی کا راستہ دماغ کی نہیں دل کی متواتر مشقت ہے دماغ کو نہیں دل کو اپنا رہنما اپنا مرشد بنا لو، اپنے نفس سے ملو اسے للکارو اور بالآخر دل کے ذریعے اس پر غالب آ جاؤ یہ جانتے ہوئے کہ تمہاری ذات کی معرفت خدا کی معرفت کی طرف تمہاری رہنمائی کرے گی۔
4۔ ہم چاہے جو کوئی بھی ہیں اور جہاں کہیں ہیں، اپنے اندر کہیں ہم سب خود کو نامکمل محسوس کرتے ہیں یوں جیسے ہم نے کچھ کھو دیا ہے اور اب واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں بس یہ کہ ہم میں سے بیشتر کبھی نہیں جان پاتے کہ وہ کیا شے ہے جو کھو گئی ہے اور وہ جو جان لیتے ہیں ان میں سے بھی بہت کم ہیں جو اس کی تلاش میں نکلتے ہیں۔
5۔ صبر بے بسی سے برداشت کیے جانے کا نام نہیں اس سے مراد ہے اتنی دور اندیشی کہ کسی عمل کے انجام پر بھروسا کیا جائے۔ صبر سے کیا مراد ہے؟ اس کا مطلب ہے خار پر نگاہ کرتے پھول دکھائی دے، رات نظر میں ہو اور دکھائی صبح کا اُجالا دے ۔ بے صبری کا مطلب کوتاہ بینی یعنی کوئی شخص انجام کو دیکھنے کے قابل نہ ہو پائے ۔ محبان الٰہی صبر کا دامن تھامے رکھتے ہیں کیونکہ وہ خوب آگاہ ہوتے ہیں کہ ہلال کو ماہ کامل بننے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے ۔
6۔ چونکہ تم دوسروں کی پسندیدگی حاصل کرنے کے لیے بہت جان توڑ کوشش کرتے ہو، تم ان کی تنقید سے کبھی چھٹکارا حاصل نہ کر پاؤ گے چاہے تم کتنی ہی مشقت کرو۔
7۔ ماضی ایک بھنور ہے اگر تم نے اسے اپنے حال پر غالب آنے کی اجازت دے دی تو وہ تمہیں نگل جائے گی وقت محض ایک فریب خیال ہے تمہیں حال میں اس موجودہ لمحے میں جینے کی ضرورت ہے بس یہی اہم ہے۔